🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1578 ۔ اردو حاشیہ : یہ حدیث خطبۂ جمعہ کے بارے میں جیسا کہ بعض روایات میں یوم الجمعۃ کی...
1578۔ اردو حاشیہ: یہ حدیث خطبۂ جمعہ کے بارے میں جیسا کہ بعض روایات میں یوم الجمعۃ کی صراحت ہے۔ جبکہ یہاں امام صاحب رحمہ اللہ کا استدلال (والامام یخطب) ”اور امام خطبہ دے رہا ہو“ کے عموم سے ہے۔ لگتا ہے ان کے نزدیک نماز عید کا خطبہ، خطبۂ جمعہ کی مثل ہے، جس سے اس کا سننا بھی ضروری ٹھہرتا ہے، حالانکہ حدیث: 1572 میں خطبۂ عید سننے یا نہ سننے کی اجازت مروی ہے۔ بنابریں خطبۂ عید کو خطبۂ جمعۃ المبارک پر قیاس کرنا یا اس کی مثل ٹھہرانا قیاس مع الفارق ہے کیونکہ خطبہ لجمعہ سننا واجب ہے، اور واجب پر غیرواجب کا قیاس درست نہیںَ علامہ سندھی رحمہ اللہ نے اس کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ جس کا ماحصل یہ ہے کہ جو جانا چاہے جا سکتا ہے لیکن جو بیٹھ رہے اس کے لیے خطبۂ عید سننا ضروری ہے اور اثنائے خطبہ کلام درست نہیں، لیکن یہ تطبیق محل نظر ہے کیونکہ اصول ہے کہ اگر نص مطلق ہو تو اسے مقید پر محمول کرتے ہیں اور یہاں یہی صورت حاصل ہے کیونکہ اسی حدیث کے ایک طریق میں یوم الجمعۃ کی قید بھی موجود ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ صرف خطبہ جمعہ ہی میں خاموشی ضروری ہو گی اور حدیث میں واردوعید بھی صرف خطبۂ جمعہ سے متعلق ہے، ہاں اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ خطبۂ عید بھی توجہ اور انہماک سے سننا مستحب ہے۔ واللہ اعلم۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرۃ العقبٰی شرح سنن النسائی: 17؍205)
➋ زبان سے روکنا اس لیے منع ہے کہ بسا اوقات چپ کرانے والوں کا شور بولنے والے سے بڑھ جاتا ہے، لہٰذا اشارے سے کام لیا جائے تاکہ خطبے میں سکون رہے۔
➌ ”فضول کام کیا“ یعنی تو نے اپنے جمعے کا ثواب ضائع کر لیا کیونکہ دوران جمعہ میں فضول کام کرنا ثواب کو باطل کر دیتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1578