🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1586 ۔ اردو حاشیہ : بچوں سے محبت اور شفقت انسانی تقاضا ہے ، لہٰذا انہیں پیار کرنے اور تکلیف...
1586۔ اردو حاشیہ: بچوں سے محبت اور شفقت انسانی تقاضا ہے، لہٰذا انہیں پیار کرنے اور تکلیف سے بچانے کے لیے خطبہ روکنا، منبر سے اترنا اور انہیں اٹھالینا عین فطرت انسانیہ کا تقاضا ہے، اگرچہ اس میں وقتی طور پر عبادت سے توجہ ہٹ جائے گی مگر انسان عبادت کے علاوہ اور احکام کا بھی مکلف ہے۔ اور ان سے صرفِ نظر ممکن نہیں۔ باقی رہی آزمائش تو انسان اور اس کی ہر چیز آزمائش ہے۔ اس سے مذمت ثابت نہیں ہوتی الایہ کہ انسان ان چیزوں اور کی وجہ سے گمراہ ہو جائے۔ اعاذ نااللہ۔ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں کے لیے اسوۂ حسنہ تھے، اس لیے آپ اپنے ظاہری افعال میں عام انسانی جذبات ملحوظ رکھتے تھے، اپنے روحانی درجے اور رتبے کو لوگوں کے لیے تکلیف کا ذریعہ نہیں بناتے تھے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1586