🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
� لغوی توضیح : «تَوَقَّ» بچو۔ «كَرَائِمَ أَمْوَالِ النَّاسِ» لوگوں کے عمدہ اموال «كَرَائِم» جمع ہے «كَرِيْمَة» کی، مراد نفیس...
� لغوی توضیح:
«تَوَقَّ» بچو۔
«كَرَائِمَ أَمْوَالِ النَّاسِ» لوگوں کے عمدہ اموال
«كَرَائِم» جمع ہے «كَرِيْمَة» کی، مراد نفیس اور عمدہ مال ہے۔

فہم الحدیث:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں تدریج کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ پہلے سب سے ضروری چیز یعنی توحید اور دیگر ایمانیات کی دعوت دی جائے اور پھر نماز و زکوٰۃ کی۔
جواہر الایمان شرح الولووالمرجان 11