الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1587 ۔ اردو حاشیہ : ➊ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ سوال اس لیے کیا گیا کہ...
اردو حاشیہ:
➊ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ سوال اس لیے کیا گیا کہ وہ اس وقت بالغ نہیں تھے اور بچے عام طور پر اس عمر میں عبادات کے بجائے کھیلوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور اگر عبادات میں شامل بھی ہوں تو امام صاحب سے پچھلی صفوں ہی میں رہتے ہیں مگر ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تو بات ہی اور تھی۔
➋ ”نشان“ سوال و جواب کے وقت یہ جگہ مصلیٰ نہ رہی تھی بلکہ وہاں حضرت کثیر بن صلت تابعی کا گھر بن چکا تھا، البتہ بطور یادگار وہاں نشان تھا۔ آپ کے دور میں وہاں کھلا میدان تھا جہاں عیدوجنازہ وغیرہ پڑھے جاتے تھے۔
➌ عورتوں سے الگ خطاب کے سلسلے میں دیکھیے، حدیث نمبر: 1576کا فائدہ نمبر2۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1587