🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1588 ۔ اردو حاشیہ : دورکعتوں سے مراد عید کی دورکعتیں ہیں نماز عید سے پہلے اور بعد میں نفل...
1588۔ اردو حاشیہ: دورکعتوں سے مراد عید کی دورکعتیں ہیں نماز عید سے پہلے اور بعد میں نفل نماز پڑھنے یا نہ پڑھنے سے متعلق بحث پیچھے گزر چکی ہے، تاہم نماز عید کے بعد واپس گھر آکر نوافل پڑھنے کی اجازت ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عید کی نماز کے بعد گھر میں دو رکعت پڑھنا ثابت ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید دیکھیے، حدیث: 1562 کے فوائدومسائل اور اسی کتاب کا ابتدائیہ۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1588