🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1593 ۔ اردو حاشیہ : یہاں سنت سے مراد رخصت ہے ۔ چونکہ رخصت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے...
1593۔ اردو حاشیہ: یہاں سنت سے مراد رخصت ہے۔ چونکہ رخصت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے ثابت ہے، لہٰذا اسے سنت کہا:۔ ورنہ آپ کی سنت، یعنی عمل تو عید کے بعد جمعہ پڑھنا اور پڑھانا ہے۔ عمل بھی آپ کی سنت ہی پر کرنا چاہیے۔ اگرچہ رخصت کی گنجائش ہے مگر فرداً نہ کہ اجتماعاً۔ سنن ابی داود اور سنن ابن ماجہ کی روایت میں صراحت ہے کہ ہم جمعہ قائم کریں گے۔ (سنن ابی داود، الصلاۃ، حدیث: 1073، وسنن ابن ماجہ، اقامۃ الصلوات والسنۃ فیھا، حدیث: 1311)، لہٰذا جمعہ قائم ہونا چاہیے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1593