🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1594 ۔ اردو حاشیہ : ➊ دف بجانا غیرضروری کام تو ہے مگر حرام نہیں ، لہٰذا خوشی کے موقع...
1594۔ اردو حاشیہ:
➊ دف بجانا غیرضروری کام تو ہے مگر حرام نہیں، لہٰذا خوشی کے موقع پر نابالغ و غیرمکلف بچیاں اگر یہ کام کر لیں تو عید کی وسعت چشم پوشی کا تقاضا کرتی ہے۔ اگرچہ اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی مگر روکا بھی نہیں جائے گا، البتہ حرام کام، مثلاً: موسیقی یا ڈھول وغیرہ، کو روکا جائے گا۔ حوصلہ افزائی تو کسی صورت بھی نہ کی جائے گی۔ جبکہ دیگر احادیث میں ہے کہ آپ چہرہ انور ڈھانپ کرلیٹے ہوئے تھے۔ دیکھیے: (حدیث: 1598 اور اس کے فوائد ملاحظہ فرمائیے) گویا نہ ان کی طرف توجہ کی، نہ دیکھا، نہ ان سے پیار کیا، نہ شاباش دی بلکہ اعراض کیا اور چشم پوشی فرمائی۔
➋ عید اور شادی وغیرہ کے موقع پر اگر چھوٹی بچیاں اپنے طور پر دف بجالیں اور پاکیزہ گانے گالیں تو کوئی حرج نہیں، البتہ اس کام کا اہتمام نہ کیا جائے۔
➌ دف نصف ڈھول کو کہہ سکتے ہیں، یعنی ایک طرف سے بند اور دوسری طرف سے کھلا۔ اسے بجانے سے زیادہ آواز نہیں پیدا ہوتی۔ گھڑا یا پرات وغیرہ بجانا بھی دف کی ذیل میں آسکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ بجانے والیں نابالغ بچیاں ہوں، البتہ ڈھول کی آواز بہت بلند اور مکروہ ہوتی ہے، لہٰذا وہ منع ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1594