🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1604 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ’’ایمان کی بنا پر“ مراد اللہ تعالیٰ پر ایمان ہے یا روزے کے مذکورہ...
1604۔ اردو حاشیہ:
➊ ”ایمان کی بنا پر“ مراد اللہ تعالیٰ پر ایمان ہے یا روزے کے مذکورہ ثواب پر ایمان ہے اگر ایمان کی بجائے رسم سمجھ کر مذکورہ نماز پڑھی تو اس پر ثواب کا وعدہ نہیں ہے۔
➋ ”ثواب کی نیت سے“ یعنی نیت ثواب حاصل کرنے کی ہو، ریاکاری، حصول تعریف یادنیوی مقصد (مثلاً صحت وغیرہ) پیش نظر نہ ہو۔ گویا ایمان روزے کی بنیاد ہو اور ثواب مقصد۔
➌ ”پہلے سب گناہ“ اس میں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت و شفقت کا اظہار ہے۔ وہ معاف کرنے پر آئے تو صرف راستے سے ٹہنی ہٹانے والے اور کتے کو پانی پلانے والی بدکار عورت کو بھی معاف فرما دے۔ واللہ غفور رحیم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1604