🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث : [صحیح بخاری 7280] فقہ الحدیث ➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت فرض ہے۔...
تخریج الحدیث:
[صحیح بخاری 7280]

فقہ الحدیث
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت فرض ہے۔
➋ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث کا انکار کرنے والا شخص جنت سے محروم رہے گا۔
✿ ارشاد باری تعالی ہے:
«مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّـهَ»
”جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔“ [النساء: 80]
درج بالا حدیث اس آیت کی تصدیق و بیان ہے۔ «والحمد لله»
➍ گناہ گار مسلمانوں کو نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی امت سے خارج کرنا یا سمجھنا غلط ہے۔
➎ راجح یہی ہے کہ امت سے مراد امت اجابت ہے یعنی امت میں سے وہ لوگ جنت میں جائیں گے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا سچے دل سے کلمہ پڑھا ہے اور اسلام سے دور کرنے والے عقائد و اعمال سے اپنے آپ کو محفوظ رکھا ہے۔
➏ ہر وقت سنت کا دامن مضبوطی سے تھامنا اور بدعات سے بچنا ضروری ہے۔
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 143