الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1620 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ’’نور ہے“ یعنی آسمانوں اور زمینوں میں نور پیدا کرنے والا ہے ۔ یا...
1620۔ اردو حاشیہ:
➊ ”نور ہے“ یعنی آسمانوں اور زمینوں میں نور پیدا کرنے والا ہے۔ یا تو بے عیب ہے یا تو آسمانوں اور زمینوں کی زینت ہے۔
➋ ”تو برحق ہے“ یعنی صرف تیرا وجود حقیقی ہے، باقی تو کالعدم (بت) ہیں یا تیرا وجود اور توحیدحقیقت ہے۔
➌ ”جو ابھی نہیں کیے“ مگر بعد میں ہوں گے، بعد میں ہونے والے گناہوں کی معافی مانگنے میں کوئی استحالہ نہیں کیونکہ ان کا ہونا طبعی بات ہے۔
➍ ”نہ فائدہ حاصل کرنے کی طاقت“ اس میں ہر نقصان اور فائدہ داخل ہے، مثلاً: گناہ، نیکی اور دیگر دنیوی و اخروی نقصانات و فوائد۔
➎ ”آگے پیچھے کرنے والا“ یعنی مرتبہ اور شان بڑھانے اور گھٹانے والا ہے یا موت و حیات کے لحاظ سے یا عزت و ذلت کے لحاظ سے یا ہدایت اور گمراہی کے لحاظ سے۔ یہ معنی بھی کیے گئے ہیں کہ تو سب سے اول اور سب سے آخر ہے۔
➏ اللہ تعالیٰ کی صفات کے بارے میں یہ حدیث انتہائی جامع ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی وصف بھی ان اوصاف سے خارج نہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1620