🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1621 ۔ اردو حاشیہ : ➊ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے توسط...
1621۔ اردو حاشیہ:
➊ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے توسط سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے باقاعدہ رات گزارنے کی اجازت لی تھی۔ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہما ان دنوں حیض کی حالت میں تھیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مقصد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تہجد کی کیفیت کو جاننا تھا۔
➋ ”کان مروڑا“ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب کھڑے ہو گئے تھے۔ ان کو اپنی دائیں جانب کھڑا کرنے کے لیے ان کے کان سے پکڑ کر اپنی دائیں جانب کھڑا کیا۔
➌ آپ کبھی کبھار تیرہ رکعت بھی پڑھ لیتے تھے اگرچہ اکثر معمول گیارہ کا تھا۔ بعض نے پہلی دو رکعتوں کو تحیۃ الوضوع یا افتتاح تہجد سمجھا ہے۔ گویا اصل تہجد گیارہ رکعت ہی تھیں۔
➍ ”دوہلکی رکعتیں“ مراد فجر کی سنتیں ہیں۔
➎ اہل خانہ سے معاشرت اور چھوٹے بچوں پر شفقت اور نرمی سے پیش آنا چاہیے۔
➏ چھوٹے بچے کی نماز صحیح ہے۔
➐ وضو اچھے طریقے سے کرنا چاہیے لیکن کوشش کرنی چاہیے کہ پانی کم سے کم استعمال ہو۔
➑ ایک باقاعدہ مؤذن مسجد میں مقرر کرنا چاہیے۔
➒ نفلی نماز کی جماعت مشروع ہے۔
➓ جس آدمی نے شروع نماز میں امامت کی نیت نہ کی ہو اس کی اقتدا میں بھی نماز پڑھنا جائز ہے۔ باب10: جب رات کو تہجد کے لیے اٹھے تو مسواک کرے
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1621