الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1642 ۔ اردو حاشیہ : ’’ساری رات نماز پڑھی ہو“ اوپر گزرا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں...
1642۔ اردو حاشیہ: ”ساری رات نماز پڑھی ہو“ اوپر گزرا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ساری ساری رات نماز پڑھتے تھے۔ گویا یہ روایت آخری عشرے کے علاوہ باقی مہینوں اور دنوں کی ہے، لہٰذا ان میں کوئی اختلاف نہیں کیونکہ عام معمول یہی تھا کہ سوتے بھی تھے اور نماز بھی پڑھتے تھے۔ آخری عشرے میں بھی ممکن ہے کچھ سوتے رہے ہوں اور بیشتر رات کو پوری رات کہہ دیا گیا ہو۔ واللہ اعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1642