🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1643 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ’’رہنے دو“ ممکن ہے خطاب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہو ، یعنی...
1643۔ اردو حاشیہ:
➊ ”رہنے دو“ ممکن ہے خطاب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہو، یعنی زیادہ تعریف نہ کرو کیونکہ ہمیشہ ساری رات جاگنا افضل نہیں اور ممکن ہے خطاب اس عورت کو ہو کہ اتنی عبادت نہ کیا کرو۔ ایسا نہ ہو کہ طبیعت تھک کر، پھر عبادت سے اکتا جائے۔
➋ ”ہمیشگی کرے“ کسی نفل کام پر دوام ہو سکتا ہے، البتہ اسے فرض سمجھتے ہوئے نہیں، مستحب سمجھتے ہوئے دوام کرے تو کوئی حرج نہیں۔
➌ اللہ تعالیٰ بندے سے وہی معاملہ کرتا ہے جو بندہ اللہ سے کرتا ہے۔ اگر بندہ اللہ کی طرف ہمیشہ متوجہ رہے تواللہ رب العزت بھی بندے پر مسلسل نظررحمت رکھتا ہے ا ور اگر بندہ اعراض کرے تواللہ تعالیٰ بھی اعراض فرماتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1643