الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1644 ۔ اردو حاشیہ : ➊ سستی کی حالت میں نماز کے دوران میں خشوع و خضوع باقی نہیں رہتا...
1644۔ اردو حاشیہ:
➊ سستی کی حالت میں نماز کے دوران میں خشوع و خضوع باقی نہیں رہتا۔ اور نماز نام ہی خشوع و خضوع کا ہے، اس لیے منع فرمایا، نیز ممکن ہے سستی اور تھکا وٹ کی حالت میں نمازی کہنا کچھ چاہے، زبان سے نکل کچھ جائے۔ علاوہ ازیں ایسی حالت میں اکتاہٹ بھی پیدا ہو سکتی ہے جو ترک کو مستلزم ہے، لہٰذا سستی، تھکا وٹ اور نیند کی حالت میں نماز چھوڑ کر آرام کرنا چاہیے تاکہ دوبارہ چستی پیدا ہو۔
➋ منکر کا ازالہ کرنا چاہیے، ہاتھ زبان سے یا جیسے بھی ممکن ہو۔
➌ عورت مسجد میں نماز پڑھ سکتی ہے، اس میں کوئی کراہت نہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1644