الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1650 ۔ اردو حاشیہ : بعض کا قول ہے کہ ان دو روایات میں جو طریقہ بیان کیا گیا ہے...
1650۔ اردو حاشیہ: بعض کا قول ہے کہ ان دو روایات میں جو طریقہ بیان کیا گیا ہے، وہ بڑھاپے کے دور کا ہے جیسا کہ دوسری حدیث میں صراحت ہے۔ پہلی دواحادیث میں بڑھاپے سے قبل کا طریقہ بیان کیا گیا ہے، لہٰذا یہ حقیقتاً اختلاف نہیں اگرچہ ظاہراً اختلاف ہے، نیز اسے تعدد احوال پر بھی محمول کیا جا سکتا ہے، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کھڑے ہو کر اور کبھی بیٹھ کر نماز پڑھ لیتے تھے۔ اس طرح دونوں قسم کی احادیث میں ظاہری تعارض رفع ہو جاتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1650