🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
� لغوی توضیح : «رَدِیْف» کسی بھی سوار کے پیچھے بیٹھنے والا۔ «تَاَثُّمًا» گناہ سے بچنے کی غرض سے۔ فھم...
� لغوی توضیح:
«رَدِیْف» کسی بھی سوار کے پیچھے بیٹھنے والا۔
«تَاَثُّمًا» گناہ سے بچنے کی غرض سے۔

فھم الحدیث:
اس سے معلوم ہوا کہ دین کے کسی بھی اہم کام کی خبر دیتے وقت سامعین کو خوب اچھی طرح متوجہ کر لینا چاہیے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ کو تین مرتبہ پکار کر متوجہ کیا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ عوام الناس کو محض بشارتیں ہی نہیں سناتے رہنا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں اندیشہ ہے کہ کہیں وہ اعمال میں سست و کوتاہ نہ بن جائیں۔
جواہر الایمان شرح الولووالمرجان 16