الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1662 ۔ اردو حاشیہ : ➊ امام نسائی رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث کو ابوداود حفری کی غلطی قرار دیا...
1662۔ اردو حاشیہ:
➊ امام نسائی رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث کو ابوداود حفری کی غلطی قرار دیا ہے لیکن ثقہ راوی کو صرف گمان کی بنیاد پر خطاکار قرار نہیں دیا جا سکتا جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے۔ یہ حدیث ان کے نزدیک صحیح ہے، نیز حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی امام نسائی رحمہ اللہ کے کلام کو محل نظر سمجھا ہے اور اسے بوداود حفری کی خطا نہیں کہا:۔ غرض یہ حدیث صحیح ہے اور عذر پر محمول ہو گی جیسا کہ محقق کتاب نے بھی اس طرف اشارہ کیا ہے کہ اگر اسے صحیح سمجھا جائے تو یہ عذر پر محمول ہو گی۔ واللہ اعلم۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (اصل صفۃ صلاۃ النبی: 1؍102 وذخیرۃ العقبٰی شرح سنن النسائی: 18؍5۔ 7)
➋ کس طرح بیٹھ کر نماز پڑھی جائے؟ اس مسئلے میں اختلاف ہے، اگرچہ جواز میں کوئی اختلاف نہیں کہ جس طرح چاہے بیٹھ جائے مگر افضیلت کے بارے میں اختلاف ہے۔ امام ابوحنیفہ، امام مالک، امام احمد رحمہ اللہ علیہم اور ایک قول کے مطابق امام شافعی رحمہ اللہ بھی چارزانو بیٹھ کر نماز پڑھنے کو افضل سمجھتے ہیں کیونکہ اس میں سہولت ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا دوسرا قول یہ ہے کہ جس طرح دو سجدوں کے درمیان بیٹھا جاتا ہے اسی طرح بیٹھا جائے کیونکہ نماز میں اس طرح بیٹھنا قطعاً صحیح ہے اور تواتر سے منقول ہے۔ بعض سے تورک بھی منقول ہے۔ مزید دیکھیے: (اصل صفۃ صلاۃ النبی للالبانی: 1؍107)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1662