الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1667 ۔ اردو حاشیہ : امام نسائی رحمہ اللہ کا عندی خطا کے ساتھ لفظ ’’دن“ کی طرف اشارہ ہے...
1667۔ اردو حاشیہ: امام نسائی رحمہ اللہ کا عندی خطا کے ساتھ لفظ ”دن“ کی طرف اشارہ ہے۔ کثیر روایات میں صرف رات کی نماز کا ذکر ہے، نیز بعض علماء کے نزدیک ابن عمر رضی اللہ عنہما کا صرف ایک شاگرد ”دن اور رات“ دونوں کا ذکر کرتا ہے جس کا نام علی الازدی ہے اور یہ ثقہ ہے، اس لیے یہ کہنا کہ دن کی نماز بھی دورکعت پڑھنا افضل اور مستحب ہے، درست نہیں لیکن اکثر محققین کے نزدیک روایت میں مذکور ”دن“ کا اضافہ بھی صحیح ہے کیونکہ حدیث کے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دیگر طرق بھی منقول ہیں جن میں مذکورہ اضافے کا ذکر ملتا ہے، نیز کچھ شواہد سے بھی اس کی تائید ہوتی ے ہ، اس لیے یہ حدیث لفظ «النھار» کے اضافے کے ساتھ صحیح ہے، اسے امام بخاری رحمہ اللہ، احمد، ابن خزیمہ، ابن حبان، بیہقی اور علامہ خطابی رحم اللہ علیہم نے صحیح قرار دیا ہے، اس لیے امام نسائی رحمہ اللہ کا لفظ نھار کو خطا کہنا محل نظر ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیے: (صحیح سنن ابی داود (مفصل) للالبانی، رقم الحدیث: 1176، و جامع الترمذی بتحقیق الشیخ احمد شاکر: 2؍492، حدیث: 597) بنابریں معلوم ہوا کہ دن کے وقت بھی نفل نماز دو دو کر کے پڑھنا افضل ہے اگرچہ اکٹھی چار پڑھنا بھی جائز ہے۔ یا ان سنن اور نوافل کو چار پڑھنا افضل اور مستحب ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دن کے وقت چار پڑھے ہیں باقی کو دو دو کر کے یا اکٹھے چار پڑھنا بھی جائز ہے۔ واللہ اعلم۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (ذخیرۃ العقبٰی شرح سنن النسائی: 18؍14۔ 20)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1667