🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1668 ۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ مشہور روایت ہے جس میں صرف رات کی نماز کا ذکر ہے ۔...
1668۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ مشہور روایت ہے جس میں صرف رات کی نماز کا ذکر ہے۔
➋ ”دودو کر کے“ مگر اس طرح واجب نہیں افضل ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اکٹھے تین یا اکٹھے پانچ یا اکٹھے سات اور اکٹھے نو وتر (قیام اللیل) کا بھی ذکر ہے۔ دیکھیے: (صحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، حدیث: 752) اور اسے معمول بنایا جا سکتا ہے لیکن تنوع افضل ہے۔
➍ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر و بیشتر معمول گیارہ رکعت ہی تھا۔ اگر وقت کم ہو تو کم بھی پڑھے جاسکتے ہیں کیونکہ کم پڑھنا بھی صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1668