الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1689 ۔ اردو حاشیہ : ثابت ہوا کہ جنازے می بھی قرأت ِ فاتحہ ضروری ہے ۔ سنت سے مراد...
1689۔ اردو حاشیہ: ثابت ہوا کہ جنازے می بھی قرأت ِ فاتحہ ضروری ہے۔ سنت سے مراد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مقرر کردہ طریقہ ہے۔ یہاں سنت وجوب کے مقابلے میں نہیں جیسا کہ لفظ ”حق“ سے صاف ظاہر ہے۔ «لا صلاۃ لمن لم یقرأ بفاتحۃ الکتاب» (صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 756، و صحیح مسلم، الصلاۃ، حدیث: 394) کا عموم بھی قرأت ِ فاتحہ کو واجب کرتا ہے۔ جمہور اہل علم اسی کے قائل ہیں۔ احناف بلاوجہ قرأت کے مخالف ہیں۔ اس حدیث کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے سورۂ فاتحہ اور دوسری سو رت قرأت کی نیت سے نہیں بلکہ دعا کی نیت سے پڑھی ہوں گی۔ مگر اس ”ہوں گی“ کی کوئی دلیل بھی تو ہونی چاہیے۔ آخر قرأت ِ فاتحہ سے مانع کیا ہے؟ کیا جنازے کا دعا ہونا قرأت کی ضد ہے؟ عام نمازوں میں بھی قرأت ِ فاتحہ ہوتی ہے، دعائیں بھی، یہ کون سا جمع بین النقیصین ہے؟
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1689