🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1745 ۔ اردو حاشیہ : جہری نماز میں اثنائے قرأت امام کے پیچھے فاتحہ کے سوا قرأت کرنا منع ہے...
1745۔ اردو حاشیہ: جہری نماز میں اثنائے قرأت امام کے پیچھے فاتحہ کے سوا قرأت کرنا منع ہے۔ سری نماز میں زائد قرأت کی جا سکتی ہے مگر وہ کسی کو سنائی نہ دے ورنہ شور ہو سکتا ہے، نیز ایک آدمی کے اونچا پڑھنے سے امام یا ساتھیوں کو غلجان و اشتباہ ہو سکتا ہے اور دوسروں کو پریشان کرنا قطعاً جائز نہیں۔ قرأت کے علاوہ دیگر اور دوتسبیحات بھی دوسروں کو سنائی نہیں دینی چاہییں، البتہ نمازی اکیلا ہو تو مناسب آواز سے پڑھ سکتا ہے۔ فرض ہوں یا نفل، نماز سری ہو یا جہری اور قرأت ہو یا تسبیحات واور اد۔ واللہ اعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1745