الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1747 ۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ دوروایتیں ایک ہی حدیث ہیں ، لہٰذا الفاظ کی کمی بیشی کا تدارک...
1747۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ دوروایتیں ایک ہی حدیث ہیں، لہٰذا الفاظ کی کمی بیشی کا تدارک ایک دوسرے سے ہو سکتا ہے۔ اسی طرح اس روایت کی اور اسانید بھی ہیں جن میں کچھ مزید الفاظ بھی ہیں، لہٰذا ان میں سے جو الفاظ صحیح سند کے ساتھ مروی ہیں وہ بھی قبول کیے جائیں گے۔
➋ مستدرک حاکم میں صراحت ہے کہ آپ نے فرمایا: کہ میں وتر کی آخری رکعت میں رکوع سے سر اٹھانے کے بعد یہ دعا پڑھوں۔ دیکھیے: (المستدرک الحاکم: 3؍172) لیکن ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت ضعیف ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیے: (اصل صفۃ صلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم للالبانی: 3؍971، 972) اس روایت کی بنیاد پر بعض علماء قنوتِ وتر کو رکوع کے بعد پڑھنا راجح سمجھتے ہیں جبکہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی متفق علیہ روایت میں صراحت ہے کہ آپ نے صرف قنوتِ نازلہ رکوع کے بعد پڑھی ہے اور قنوتِ وتر قبل از رکوع، اس لیے دوسروں کے نزدیک قنوت وتر کا رکوع سے پہلے پڑھنا راجح ہے۔ یہی بات زیادہ صحیح ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، الوتر، حدیث: 1002، وصحیح مسلم، المساجد، حدیث: 677)
➌ دعائے قنوت میں نستغفرک ونتوب الیک کے الفاظ بھی مشہور ہیں، لیکن یہ الفاظ حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ملتے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (القول المقبول فی شرح و تعلیق صلاۃ الرسول، حدیث: 586) اس لیے ان کا پڑھنا صحیح نہیں۔ یہ الفاظ صرف ”حصن حصین“ میں ہیں جو حدیث کی کتاب نہیں ہے۔
➍ وصلی اللہ علی النبی محمد کے الفاظ کے علاوہ باقی تمام الفاظ اوپر والی روایت (1746) میں مووجد ہیں جو کہ سنداً صحیح ہے۔ وصلی اللہ علی النبی محمد کے الفاظ مرفوعاً ضعیف ہیں، البتہ ابی بن کعب رضی اللہ انہ سے موقوفاً قنوت وتر میں ان کا پڑھنا صحیح سند سے ثابت ہے۔ (صحیح ابن خزیمہ، حدیث: 1100) نیز دوسرے صحابی رسول ابوحلیمہ انصاری رضی اللہ عنہ سے بھی موقوفاً ان کا ثبوت ملتا ہے۔ (فضل الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، رقم: 107) لہٰذا ان الفاظ کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ واللہ اعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (صفۃ صلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم للالبانی، ص: 180]

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1747