🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
� فہم الحدیث : اس حدیث میں معاشرتی امن و سکون قائم کرنے کا ایک بہترین طریقہ بتایا گیا ہے...
� فہم الحدیث:
اس حدیث میں معاشرتی امن و سکون قائم کرنے کا ایک بہترین طریقہ بتایا گیا ہے کہ ہر انسان اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے بھی وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے، یعنی اگر وہ چاہتا ہے کہ اس کی عزت کی جائے تو دوسروں کی عزت کرے، اگر وہ چاہتا ہے کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچائے تو وہ دوسروں کو نقصان نہ پہنچائے، اگر چاہتا ہے کہ اس کے امن و امان کو کوئی تہ و بالا نہ کرے تو وہ دوسروں کے امن و امان کا بھی خیال رکھے وغیرہ وغیرہ۔ اگر تمام مسلمان اس طریقے کو اپنا لیں تو پھر اس میں کوئی شک نہیں کہ سارا اسلامی معاشرہ امن و سلامتی کا گہوارہ بن جائے گا۔
جواہر الایمان شرح الولووالمرجان 28