الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1767 ۔ اردو حاشیہ : دونوں روایتوں سے مراد روایت 1766 اور 1767 ہیں ۔ پہلی روایت میں غلطی یہ...
1767۔ اردو حاشیہ: دونوں روایتوں سے مراد روایت 1766 اور 1767 ہیں۔ پہلی روایت میں غلطی یہ ہے کہ نافع اور حفصہ رضی اللہ عنہما کے درمیان صفیہ کی بجائے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا واسطہ چاہیے جیسا کہ روایت نمبر 1767 اور مابعد روایات میں ہے، یعنی نافع کے شاگردان میں سے صرف عبدالحمید بن جعفر، نافع عن صفیۃ عن حفصۃ کے طریق سے روایت کرتا ہے۔ باقی تمام تلامذہ، جن کی تعداد تقریباً نو ہے، یہ سب نافع اور حفصہ رضی اللہ عنہما کے درمیان ابن عمر رضی اللہ عنہما کا واسطہ ذکر کرتے ہیں، ہاں عن صفیۃ عن حفصۃ کے بیان میں حضرت سالم بن عبداللہ نافع کی متابعت کرتے ہیں۔ واللہ اعلم۔ (ذخیرۃ العقبٰی شرح سنن النسائی: 18؍154) اور دوسری روایت: 1767 میں غلطی یہ ہے کہ اس میں اوزاعی کے شاگرد شعیب کے بجائے یحییٰ (بن حمزہ) درست ہیں جیسا کہ آئندہ روایت میں مذکور ہے۔ واللہ اعلم۔ تاہم جہاں تک مسئلے کا تعلق ہے، وہ صحیح ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1767