حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تخریج الحدیث : [صحیح بخاری 7281] فقہ الحدیث ➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پر عمل...
تخریج الحدیث:
[صحیح بخاری 7281]
فقہ الحدیث
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پر عمل کرنا اصل میں قرآن مجید پر عمل کرنا ہی ہے۔
➋ انبیاء اور رسولوں کے خواب سچے ہوتے ہیں، لیکن یاد رہے کہ نبیوں اور رسولوں کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔
➌ نیند کی حالت میں آپ کے دل کے بیدار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ سونے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو نہیں ٹوٹتا تھا اور نہ آپ عام آدمی کی طرح غفلت کی نیند سوتے تھے۔
↰ یاد رہے کہ آپ کے علاوہ ہر انسان کا وضو سونے سے ٹوٹ جاتا ہے جیسا کہ دوسری احادیث سے ثابت ہے۔ مثلاً دیکھئے: الترمذی [96 وسنده حسن وقال: هٰذا حديث حسن صحيح]
➍ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت فرض ہے۔
➎ لوگوں میں فرق اور جدائی کی وجہ صرف اور صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کا آخری رسول مانتے ہیں، قرآن و حدیث کو دین اسلام تسلیم کرتے ہیں، وہ ایک امت ہیں اور ان کے مقابلے میں سارے کفار (اور شدید مبتدعین) ایک ملت ہیں۔ حق و باطل کا یہ معرکہ اور اسلام و کفر کا مقابلہ قیامت تک جاری رہے گا۔
➏ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فرشتوں کا آنا اور ان کی یہ گفتگو اس بات کی دلیل ہے کہ حدیث بھی وحی ہے۔
➐ اس مثال کی تشریح بیان کریں تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ و سلم) سمجھ جائیں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم عالم الغیب نہیں تھے۔
➑ اگر کسی شخص میں اچھی خصلت ہو تو اس کی تعریف کی جا سکتی ہے، لیکن خوشامد اور چاپلوسی جائز نہیں ہے۔
➒ یہ فرشتے کون تھے؟ ان کے نام معلوم نہیں ہیں۔ دیکھئے: فتح الباری [255/13]
↰ لیکن سنن الترمذی [2860] کی ایک منقطع روایت میں آیا ہے کہ یہ جبرائیل اور میکائیل علیہما السلام تھے۔ امام ترمذی یہ روایت بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں:
”یہ حدیث مرسل ہے۔ سعید بن ابی ہلال نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی۔“ [مطبوعه دارالسلام 642]
◄ معلوم ہوا کہ روایت مذکورہ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے اس مسئلے میں سکوت بہتر ہے۔
تنبیہ:
جبرائیل اور میکائیل علیہما السلام کے نام قرآن مجید سے ثابت ہیں۔ [دیکھئے سورۃ البقرۃ: 98]
◄ اسرافیل علیہ السلام کا نام صحیح مسلم [770، دارالسلام: 1811] میں مذکور ہے، لیکن موت کے فرشتے (ملک الموت) کا نام عزرائیل کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔
↰ وہب بن منبہ تابعی سے ایک موقوف (مقطوع) روایت میں یہ نام آیا ہے، لیکن اس کی سند میں محمد بن ابراہیم بن العلاء منکر الحدیث ہے۔ دیکھئے: [العظمة لابي الشيخ الاصبهاني 3؍848 ح394، 3؍900 ح439]
لہٰذا یہ روایت سخت ضعیف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
↰ اشعث نامی کسی تبع تابعی سے ثابت ہے کہ انہوں نے فرمایا:
”ملک الموت علیہ السلام کا نام عزرائیل ہے۔“ [كتاب العظمة لابي الشيخ ج3 ص909 ح443 وسنده صحيح]
↰ اشعث تک سند صحیح ہے اور اشعث کے بارے میں شیخ رضاء اللہ بن محمد ادریس مبارکپوری لکھتے ہیں:
”وہ اشعث بن اسلم العجلی البصری الربعی ہیں۔“ [ايضا مترجما]
↰ اشعث بن اسلم رحمہ اللہ کے بارے میں امام یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے فرمایا:
«ثقة» [تاريخ يحييٰ بن معين، رواية الدوري: 3403، الجرح والتعديل لابن ابي حاتم 2؍269 وسنده صحيح]
↰ حافظ ابن حبان نے انہیں کتاب الثقات میں ذکر کیا ہے۔ [6؍63]
◄ معلوم ہوا کہ عزرائیل کا لفظ تبع تابعین کے دور سے ثابت ہے۔ «والله اعلم»
➓ اگر کسی عذر کی وجہ سے کسی شخص سے بلا واسطہ (ڈائرکٹ) بات کرنا ممکن یا مناسب نہ ہو تو خوش اخلاقی اور اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ذریعے سے اس شخص تک اپنی بات پہنچانا جائز ہے۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 144