🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
� لغوی توضیح : «الْقَسْوَةَ» سختی۔ «الْفَدَّادِيْنَ» کھیتی باڑی کرنے والے، اونٹوں اور مویشیوں میں مصروف رہنے والے لوگ۔ «قَرْنَا...
� لغوی توضیح:
«الْقَسْوَةَ» سختی۔
«الْفَدَّادِيْنَ» کھیتی باڑی کرنے والے، اونٹوں اور مویشیوں میں مصروف رہنے والے لوگ۔
«قَرْنَا الشَّيْطَان» شیطان کے سر کے دونوں کنارے۔

فہم الحدیث:
اس حدیث کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ یمن کے علاوہ باقی علاقوں میں ایمان ہے ہی نہیں یا یمن میں ہمیشہ ایمان رہے گا بلکہ مراد صرف یہ ہے یمن کے اس وقت کے لوگ اہل ایمان ہیں، ورنہ ایک صحیح روایت میں یہ بھی مذکور ہے کہ «الْاِيْمَانُ فِي اَهْلِ الْحِجَازِ» ”ایمان اہل حجاز میں ہے۔“ [صحيح: مسند احمد 332/3]
↰ شیخ شعیب ارناؤط اسے صحیح کہتے ہیں۔ [مسند احمد محقق 14558]
اہل یمن کی تعریف کا سبب یہ بھی ہے کہ وہ لوگ بغیر جنگ کے اپنی مرضی و رغبت سے مسلمان ہو گئے تھے۔
جواہر الایمان شرح الولووالمرجان 31