الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1834 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ’’ایک دوسرے کو پکڑاتے ہیں“ جس طرح نومولود بچے کو اس کے رشتے دار...
1834۔ اردو حاشیہ:
➊ ”ایک دوسرے کو پکڑاتے ہیں“ جس طرح نومولود بچے کو اس کے رشتے دار بڑی خوشی کے ساتھ پکڑ پکڑ کر دیکھتے ہیں۔ معلوم ہوا روح ایک حقیقت ہے اور جسم سے الگ ایک چیز ہے۔ اس کا اپنا وجود ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ نظر نہیںآتی کیونکہ بہت لطیف ہے۔ اگر ہوا، باوجود اس جہان کی چیز ہونے کے نظر نہیں آتی مگر ایک حقیقت ہے تو روح کے نظر نہ آنے پرکیا تعجب ہے؟
➋ ”چھوڑو اس کو“ اس سے مراد نئی روح بھی ہو سکتی ہے کہ تم اسے زیادہ سوال و جواب سے پریشان نہ کرو۔ ابھی وہ دنیا کے غم میں ہے۔
➌ مومن آدمی کی موت کے وقت رحمت کے فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور اسے بشارتیں سناتے ہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1834