🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1842 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ان الفاظ کا مقصد ان لوگوں کو تنبیہ کرنا تھا جو شدت غم کی...
1842۔ اردو حاشیہ:
➊ ان الفاظ کا مقصد ان لوگوں کو تنبیہ کرنا تھا جو شدت غم کی وجہ سے سمجھتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی فوت نہیں ہوئے، بے ہوش ہیں۔ یا جو لوگ آپ کی وفات کو عارضی خیال کرتے تھے۔ ان دونوں صورتوں میں گویا آپ پر ایک اور موت آنی تھی۔ اور یہ ناممکن ہے کہ آپ دو دفعہ فوت ہوں۔
➋ باب کا مقصد یہ ہے کہ مومن موت سے قلید نہیں ہو جاتا بلکہ پاک رہتا ہے، لہٰذا اسے بوسہ دینا اور چھونا جائز ہے جبکہ بعض فقہاء میت کو پلید کہتے ہیں لیکن یہ درست نہیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صحیح سند کے ساتھ مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: «المسلم لانجس حیا و الامیتا» ”مومن زندہ ہو یا فوت شدہ، پلید نہیں ہوتا۔“ (صحیح البخاري، الجنائز، باب غسل المیت ووضوئہ بالماء و السدر، بعد الحدیث: 1252، و مختصر صحیح البخاري، اللألباني، رقم الاثر: 239) ہاں کافر مر جائیں تو پلید ہیں۔
➌ میت پر رونا جائز ہے، واویلا، چیخ و پکار اور جاہلیت کی آہ و بکا درست نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1842