الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1848 ۔ اردو حاشیہ : ➊ کسی قریبی کی موت پر انسان گھر سے باہر کسی کھلی جگہ غم کی...
1848۔ اردو حاشیہ:
➊ کسی قریبی کی موت پر انسان گھر سے باہر کسی کھلی جگہ غم کی حالت میں بیٹھ سکتا ہے کہ دوسرے لوگ بھی افسوس کے لیے آئیں اور اس کے پاس بیٹھیں اور تعزیت کریں۔
➋ کسی کی شہادت پر بھی اظہار غم کیا جائے گا اگرچہ یہ اعلیٰ درجے کی موت ہے، مگر ہے تو موت ہی جو غم و اندوہ کا موجب ہے۔
➌ ”اللہ اس بے سمجھ کو ذلیل کرے“ انسان کو اسی کام میں داخل دینا چاہیے جو اس کے بس میں ہو۔ ظاہر ہے عورتوں کو ان کا کوئی قریبی ہی چپ کرا سکتا ہے۔ یہ اجنبی کیا کر سکتا تھا؟ لہٰذا اسے اطلاع کرنے کے بعد آرام سے بیٹھ جانا چاہیے تھا تاکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کسی متعلق شخص کو بھتیجے مگر اس نے خود آرام کیا نہ آپ کو آرام سے بیٹھنے دیا، حالانکہ یہ غم کا موقع تھا۔ ایسے موقع پر زیادہ شور و غل مناسب نہیں۔ بہرصورت وہ شخص نیک تھا۔ ثابت ہوا میت پر آواز کے ساتھ رونا جائز نہیں، تبھی آپ نے روکنے کا حکم دیا۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ عمل درآمد نہ کراس کا۔
➍ تاکید کے لیے قسم اٹھانا جائز ہے۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1848