🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1869 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ’’صبر“ سے مراد شریعت کے حکم کا پابند رہنا ہے ، نہ یہ کہ...
1869۔ اردو حاشیہ:
➊ ”صبر“ سے مراد شریعت کے حکم کا پابند رہنا ہے، نہ یہ کہ افسوس نہ کرے یا آنسو نہ بہائے، یہ تو فطری چیزیں ہیں جو ممنوع یا ناپسندیدہ نہیں۔
➋ بات کو پختہ کرنے کے لیے یا کسی سے مطالبہ منوانے کے لیے قسم ڈال دینا درست ہے۔
➌ اگر کوئی اس طرح قسم ڈال دے تو اس کی قسم کو پورا کرنا چاہیے۔
➍ پہلے سلام پھر کلام ہونا چاہیے۔
➎ مریض کی عیادت کرنی چاہیے، خواہ وہ اپنے سے کم تر ہی ہو یا چھوٹا بچہ ہی کیوں نہ ہو، اس سے اس کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
➏ اہل فضل و صلاح کو مریض یا قریب الوفات شخص کے پاس دعا کے لیے دعوت دی جا سکتی ہے۔
➐ آدمی اپنے امام سے کوئی نئی چیز دیکھے تو وضاحت پوچھ سکتا ہے۔
➑ سوال میں حسن ادب ملحوظ خاطر رہنا چاہیے۔
➒ اللہ کی مخلوق کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آنا چاہیے۔
➓ آہ و بکا کے بغیر رونا جائز ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1869