🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1876 ۔ اردو حاشیہ : قسم سے مراد قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے : (وان منکم...
1876۔ اردو حاشیہ: قسم سے مراد قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: (وان منکم الا واردھا کان علی ربک حتما مقضیا) (مریم 71: 19) ”اور تم میں سے ہر شخص جہنم میں جائے گا، یہ تیرے رب کے ذمے حتمی اور طے شدہ بات ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا مطلب یہ بیان فرمایا کہ ہر شخص کو صراط (پل صراط) پر سے گزرنا پڑے گا جو جہنم کے اوپر ہے تاکہ اس میں گناہو کے موجود اثرات جہنم کی تپش یا آگ سے ختم ہو جائیں اور وہ پاک صاف ہو کر جنت میں داخل ہو۔ چونکہ انسان طبعاً خطکار ہے، لہٰذا ہر انسان کا صراط پر سے گزرنا معقول ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ معصوم انسان، مثلاً: انبیاء علیہم السلام بجلی کی طرح گزر جائیں گے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1876