الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1900 ۔ اردو حاشیہ : ➊ کفن کے لیے تین کپڑے مسنون ہیں ، دو میں بھی گزارا ہو سکتا...
1900۔ اردو حاشیہ:
➊ کفن کے لیے تین کپڑے مسنون ہیں، دو میں بھی گزارا ہو سکتا ہے، نہ ملیں تو مجبوری میں ایک بھی کافی ہے، جیسے جنگ احد کے بعض شہداء کے لیے صرف ایک چادر ہی ملی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی ایک چادر ہی میں دفن کر دیے۔
➋ ”قمیص اور پگڑی“ کفن میں قمیص اور پگڑی نہیں ہونی چاہیے جیسا کہ اس حدیث میں صراحت ہے، جمہور اہل علم اسی کے قائل ہیں۔ احناف قمیص اور اہم شخصیت کے لیے پگڑی جائز سمجھتے ہیں۔ اس حدیث کے معنی کرتے ہیں کہ قمیص اور پگڑی ان تین کپڑوں میں شامل نہ تھے، ان کے علاوہ تھے، مگر یہ معنی ظاہر کے خلاف ہیں، البتہ بعض ضعیف احادیث میں پگڑی کا ذکر ہے لیکن ترجیح صحیح احادیث ہی کو ہو گی۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1900