🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1904 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ان الفاظ کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں آخرت میں ثواب نہیں ملے گا...
1904۔ اردو حاشیہ:
➊ ان الفاظ کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں آخرت میں ثواب نہیں ملے گا بلکہ مقصود یہ ہے کہ ان لوگوں کو ان کی ہجرت کے کچھ نتائج دنیا میں بھی حاصل ہو گئے، آخر میں تو ثواب بہرصورت ملے گا۔ مگر مصعب رضی اللہ عنہ جیسے ساتھیوں کا درجہ بہت اونچا ہو گا۔
➋ اس روایت میں قمیص کا ذکر نہیں ہے۔ جس سے بلاقمیص کفن کی مشروعیت پر استدلال ہے، جبکہ آغاز باب میں عبداللہ بن ابی کی روایت سے اس کے جواز کا رجحان معلوم ہوتا ہے لیکن یہ اس وقت ہے جب کوئی اور چارۂ کار نہ ہو، نیز اسے مذکورہ عنوان کے تحت ذکر کرنے کا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک کپڑے میں بھی کفن جائز ہے جبکہ صورت حال اس قسم کی ہو۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1904