🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1905 ۔ اردو حاشیہ : اس حدیث سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ محرم فوت بھی ہو جائے ، تب...
1905۔ اردو حاشیہ: اس حدیث سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ محرم فوت بھی ہو جائے، تب بھی اس کا احرام قائم رکھا جائے، یعنی اسے خوشبو لگائی جائے نہ اس کا سر ڈھانپا جائے، مگر احناف نے اس خاص اور صریح روایت کو چھوڑ کر ایک عام روایت: ”جب انسان مر جائے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے۔“ (صحیح مسلم، الوصیۃ، حدیث: 1631) سے استدلال کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم کو بھی عام انسان کی طرح غسل اور کفن دیا جائے، حالانکہ صحیح مسلم کی اس روایت سے کیسے معلوم ہوتا ہے کہ غسل اور کفن کے خصوصی احکام اس پر لاگو نہیں ہو سکتے؟ جبکہ شہید کے بارے میں خود احناف مانتے ہیں کہ شہید کو غسل نہیں دیا جائے گا، اسی خون آلود حالت میں اسے دفن کیا جائے گا تو کیا اعتراض ہے اگر محرم کو احرام کی حالت میں دفن کر دیا جائے؟ کیا سب احادیث پر عمل ضروری نہیں؟ اگر شہید کا خاص حکم ہو سکتا ہے تو محرم کا کیوں نہیں؟ جبکہ حدیث صریح اور واضح ہے۔ احناف کہتے ہیں یہ حدیث اس محرم کے ساتھ خاص ہے جس کے بارے میں آپ نے یہ بیان فرمائی تھی، مگر پوچھا: جا سکتا ہے کہ حضرت والا! شہید کو غسل نہ دینے والی حدیث شہدائے احد کے ساتھ خاص کیوں نہیں؟ بہرحال واضح حدیث کی موجودگی میں قیاس اور رائے کی کوئی حیثیت نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1905