🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
� لغوی توضیح : «وَعَــاهُ» اسے یاد کر لیا۔ «قَلْبـِيْ» میرے دل نے۔ فہم الحدیث : ان احادیث سے معلوم...
� لغوی توضیح:
«وَعَــاهُ» اسے یاد کر لیا۔
«قَلْبـِيْ» میرے دل نے۔
فہم الحدیث:
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ جان بوجھ کر اپنے حقیقی باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرنا کبیرہ گناہ ہے۔ اور اگر کوئی کسی دوسرے ملک میں نیشنیلٹی حاصل کرنے کی غرض سے بھی ایسا کرتا ہے (جیسا کہ آج کل کیا جاتا ہے) تو وہ کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرتا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ منہ بولے بیٹوں کو بھی اپنے ناموں کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے اصلی باپوں کے ناموں سے ہی پکارنا چاہیے جیسا کہ قرآن میں ہے کہ «ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ» [الاحزاب: 5] ”لے پالکوں کو ان کے (اصلی) باپوں کی طرف نسبت کر کے پکارو، یہی اللہ کے نزدیک پورا انصاف ہے۔“
جواہر الایمان شرح الولووالمرجان 42