الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1915 ۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ حدیث اگلے باب کے تحت ذکر ہونی چاہیے ۔ پچھلے باب سے اس...
1915۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ حدیث اگلے باب کے تحت ذکر ہونی چاہیے۔ پچھلے باب سے اس کا کوئی تعلق نہیں بنتا۔ واللہ أعلم۔
➋ ”کھڑے ہو جاؤ“ ایک اور حدیث میں اس کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے: «إن للموت فزعا» (مسند أحمد: 354/3) ”موت گھبراہٹ کا باعث ہے۔“ یعنی موت کو دیکھ کر یا سن کر انسان کو گھبرا جانا چاہیے۔ حوادث سے متاثر ہونا فطری چیز ہے۔ اور موت تو سب سے بڑا حادثہ ہے۔ ایک کی موت دوسروں کو بھی ان کی موت یاد دلاتی ہے، لہٰذا جنازہ دیکھیں تو اپنا کام چھوڑ کر کھڑے ہونا چاہیے۔ بعض روایات میں یہ وجہ بھی ذکر ہے کہ یہ قیام فرشتوں کے احترام کے طور پر ہے جو جنازے کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان دونوں صورتوں میں جنازہ عام ہو گا، مسلم کا ہو یا کافر کا۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ کھڑے ہونا تعاون کے امکان کے لیے ہے۔ اس صورت میں یہ حکم صرف مسلم کے جنازے کے لیے ہو گا، یعنی جب تک جنازہ کندھوں پر ہے، ساتھیوں کے تعاون کی ضرورت پڑ سکتی ہے، لہٰذا جنازہ زمین پر رکھنے تک شرکاء مت بیٹھیں لیکن یہ توجیہ کمزور ہے۔ (قیام کی باقی بحث آئندہ باب میں ہے۔)

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1915