🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1928 ۔ اردو حاشیہ : یہ روایت سابقہ روایات سے مختلف ہے ۔ ان میں تو حضرت حسن رضی اللہ...
1928۔ اردو حاشیہ: یہ روایت سابقہ روایات سے مختلف ہے۔ ان میں تو حضرت حسن رضی اللہ عنہ کھڑے ہونے کے قائل و فاعل ہیں، اور اس روایت میں اس کے خلاف ہیں۔ کثرت کی بنا پر ان روایات کو ترجیح ہو گی، نیز یہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا اپنا خیال ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وجہ سے کھڑے ہئے تھے، ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اور وجہ بتلائی ہے۔ حدیث: 1922 میں ألیس نفسا اور حدیث نمبر 1923 میں إن للموت فزعا فرمایا۔ اور حدیث: 1931 میں آ رہا ہے کہ ہم فرشتوں کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔ ظاہر ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ وجوہات معتبر ہیں نہ کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا اپنا خیال۔ بالفرض یہ وجہ بھی ہو تو مذکورہ بالا وجوہات تو پھر بھی قائم ہیں، لہٰذا صحیح یہی ہے کہ جنازہ آتا دیکھ کر کھڑے ہونا چاہیے، یہ افضل اور مستحب ہے، اگرچہ بیٹھے رہنے کی بھی گنجائش ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1928