🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1934 ۔ اردو حاشیہ : ➊ ’’تم نے اچھی تعریف کی ۔“ تم سے مراد عام لوگ ہیں ۔ جس...
1934۔ اردو حاشیہ:
➊ ”تم نے اچھی تعریف کی۔“ تم سے مراد عام لوگ ہیں۔ جس شخص کو سب لوگ اچھا کہیں، وہ اچھا ہی ہو گا اور جس کو سب برا کہیں (موت کے بعد) وہ برا ہی ہو گا کیونکہ سب لوگ اسی کی تعریف کریں گے جو سب کے ساتھ اچھا رہا اور جس نے سب کو امن میں رکھا۔ جو شخص لوگوں کے حقوق میں کوتاہی نہیں رتا، وہ بالعموم اللہ تعالیٰ کے حقوق میں بھی کوتاہی نہیں کرے گا۔ اسی طرح برا کہنا ہے۔ لازماً وہ لوگوں سے بدسولکی کرنے والا ہے ورنہ سب برا نہ کہتے۔ اور جو لوگوں کے حقوق ادا نہیں کرتا، وہ اللہ تعالیٰ کے حقوق بھی ادا نہیں کرے گا۔ بعض اہل علم نے تم سے مراد صرف صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم یا متقی حضرات لیے ہیں کیونکہ وہ اسی کی تعریف کریں گے جو حقیقتاً نیک ہو گا، اور اسی کو برا کہیں گے جو حقیقتاً برا ہو گا مگر یہ تخصیص بلادلیل ہے، صحیح توجیہ اوپر بیان ہو چکی ہے۔
➋ ”اللہ تعالیٰ کے گواہ“ جس طرح عدالت میں فیصلہ گواہوں کے مطابق ہوتا ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ بھی لوگوں کی گواہی کے مطابق فیصلہ فرمائے گا۔ «إن خیرا فخیر و إن شرا فشر» کیونکہ انسان کے اخلاق کا علم معاملات سے ہوتا ہے۔
➌ اس سے امت کی فضیلت بھی ظاہر ہوئی کہ یہ زمین پر اللہ کی گواہ ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1934