الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1944 ۔ اردو حاشیہ : ➊ سواری کی صورت میں جنازے کے آگے چلنے سے روکا ہے کیونکہ وہ جنازے...
1944۔ اردو حاشیہ:
➊ سواری کی صورت میں جنازے کے آگے چلنے سے روکا ہے کیونکہ وہ جنازے کے لیے رکا وٹ بن سکتا ہے، مثلاً: جانور اڑ جائے، انجن بند ہو جائے وغیرہ۔ بنابریں معلوم ہوا کہ جنازے کے ساتھ سوار ہو کر جانا جائز ہے، البتہ جنازے سے پیچھے رہنا چاہیے۔
➋ ”بچے کا جنازہ“ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسے عام سمجھا ہے، خواہ بچہ زندہ پیدا ہو یا مردہ کیونکہ میت بھی تو پہلے زندہ ہی تھا الا یہ کہ مدت حمل چار ماہ سے کم ہو کیونکہ اس صورت میں وہ مکمل انسانی صورت میں نہ ہو گا اور اس میں روح نہیں پھونکی گئی ہو گی۔ جمہور اہل علم اس بچے کے جنازے کے قائل ہیں جو زندہ پیدا ہو، بعد میں مرے، خواہ اس میں زندگی کی کوئی بھی علامت پائی گئی ہو۔ لیکن امام احمد رحمہ اللہ وغیرہ کا موقف راجح ہے کیونکہ حدیث میں «السقط یصلی علیہ» کے الفاظ بھی آتے ہیں جیسا کہ سنن ابی داود (الجنائز، حدیث: 3180) میں ہے۔ یہ حدیث عام ہے۔ ناقص یا ناتمام پیدا ہونے والا بچہ چیخے، یعنی بوقت ولادت اس کے اندر زندگی کے آثار ہوں یا مردہ ہی ہو بشرطیکہ یہ نفخ روح کی مدت کے بعد ہو، تو اس کی نماز جنازہ پڑھنا جائز اور مشروع ہے۔ مزید دیکھیے: فوائد سنن ابی داود، حدیث: 3180۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1944