الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1955 ۔ اردو حاشیہ : ➊ زہے قسمت ! کیا بلند مرتبہ ملا اس اعرابی کو کہ رسول اللہ صلی...
1955۔ اردو حاشیہ:
➊ زہے قسمت! کیا بلند مرتبہ ملا اس اعرابی کو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان زوردار الفاظ سے اس کے حق میں گواہی دے رہے ہیں۔ رضی اللہ عنہ ہ ہر مدعی کے واسطے دارور سن کہاں؟
➋ ”نماز پڑھی“ بعض اہل علم نے اس کے بجائے دعا کرنے کے معنی کیے ہیں کیونکہ یہاں صف بندی کا ذکر ہے نہ تکبیروں کا، صرف دعا کا ذکر ہے، لہٰذا ان کے نزدیک یہی معنی مناسب ہیں تاکہ ان صحیح ترین احادیث کی موافقت ہو جائے جن میں شہدائے احد کے جنازہ نہ پڑھنے کا ذکر ہے جبکہ اس حدیث میں مذکورہ اعمال کے عدم ذکر سے یہ لازم نہیں تھا کہ سرے سے ان امور کا وقوع ہی نہیں ہوا بلکہ یہ اختصار کے پیش نظر بھی ہو سکتا ہے۔ بعض نے اس روایت سے شہید کے جنازے پر استدلال کیا ہے۔ اگر ترجیح دی جائے تو ترجیح اصح روایات ہی کو ہے جن میں جنازہ نہ پڑھنے کا ذکر ہے۔ تطبیق دی جائے تو اس روایت میں دعا کے معنی کرلیے جائیں۔ یا امام احمد رحمہ اللہ کے مطابق کہا جائے کہ شہید کا جنازہ پڑھ سکتے ہیں، ضروری نہیں۔ یہی موقف درست اور اقرب الی الصواب ہے۔ حدیث کے ظاہر کا تقاضا بھی یہی ہے۔ باقی سب احتمالات ہیں، نیز غزوۂ احد کے شہداء پر ترک جنازہ سے یہ لازم نہیں آتاکہ شہداء کی نماز جنازہ درست نہیں، نہ اس سے یہ لازم آتا ہے کہ کسی اور شہید کی نماز جنازہ بھی نہ پڑھی جائے یا آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے نہ پڑھی ہو، دونوں طرح جائز ہے، پڑھنا نہ پڑھنا بھی، لیکن چونکہ یہ دعا ہے اور بخشش اور رفع درجات کا ایک ذریعہ ہے جس کا ہر مسلمان، خواہ کتنے ہی بڑے درجے پر فائز کیوں نہ ہو، محتاج رہتا ہے، اس لیے شہید کی نماز جنازہ بجائے ترک کے پڑھ لینا اولی اور افضل ہے۔ واللہ أعلم۔
➋ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ خاص کر غرباء کا بہت زیادہ خیال رکھتے تھے۔
➌ شہید کو غسل نہیں دیا جائے گا۔
➎ شہید کو کفن پہنایا جائے گا۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1955