🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1958 ۔ اردو حاشیہ : ➊ یہ شخص حضرت ماعز اسلمی رضی اللہ عنہ تھے ۔ ➋ ’’منہ موڑ لیا“...
1958۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ شخص حضرت ماعز اسلمی رضی اللہ عنہ تھے۔
➋ ”منہ موڑ لیا“ اس میں اشارہ ہے کہ گناہ ہو جائے اور گواہ نہ ہوں تو اعتراف کے بجائے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لی جائے اور توبہ کر لی جائے، توبہ بھی گناہ کو مٹا دیتی ہے، البتہ اگر وہ شخص قاضی کے سامنے زنا کا اعتراف کر لے یا اسے چار آدمی عین حالت زنا میں دیکھ لیں تو اس پر حد نافذ ہو گی۔
➌ ”جنون تو نہیں؟“ معلوم ہوا مجنون پر حد نہیں ہے۔
➍ ”شادی شدہ ہے؟“ شادی شدہ نہ ہو تو سزا کوڑے ہیں، رجم نہیں۔
➎ ”تعریفی کلمات کہے“ کیونکہ اس نے سچی توبہ کرلی حتی کہ جان قربان کر دی۔
➏ ”جنازہ نہیں پڑھا“ مگر دیگر روایات میں ہے کہ آپ نے جنازہ پڑھا۔ (صحیح البخاري، حدیث: 6820) دراصل اس وقت نہیں پڑھا تھا، دوسرے دن پڑھا تھا جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے ابوقرہ کی سنن کے حوالے سے ذکر کیا ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیے: (فتح الباري، حدیث: 6820-131/12) معلوم ہوا اس قسم کے شخص کا جنازہ پڑھا جائے گا مگر اہتمام کے ساتھ نہیں بلکہ چند لوگوں کے ساتھ پڑھ لیا جائے تاکہ مجرموں کی حوصلہ شکنی ہو اور میت جنازے سے محروم بھی نہ رہے۔
➐ جب تک پوری طرح بات واضح نہ ہو جائے، حد قائم نہیں کی جائے گی۔
➑ امام اپنی طرف سے کسی کو حد لگانے کی ذمہ داری سونپ سکتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1958