🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1962 ۔ اردو حاشیہ : ➊ پہلے پہل آپ کا معمول یہی تھا کہ مقروض میت جو ادائیگی کے لیے...
1962۔ اردو حاشیہ:
➊ پہلے پہل آپ کا معمول یہی تھا کہ مقروض میت جو ادائیگی کے لیے مال نہ چھوڑ کر فوت ہوتا، اس کا جنازہ نہیں پڑھتے تھے، البتہ کوئی شخص سچے دل سے قرض ادا کرنا چاہتا تھا مگر ادا نہ کرسکا تو ایسا مجبور شخص اللہ تعالیٰ کے نزدیک گناہ گار نہیں۔ بعد میں بیت المال میں وسعت ہو گئی تو آپ جنازہ پڑھ لیتے تھے اور ادائیگی بیت المال سے فرما دیتے تھے۔ جس کی تائید اس حدیث سے ہوتی ہے: «فمن توفي من المؤمنین فترک دینا فعلي قضاوہ، ومن ترک مالا فلورئتہ» (صحیح البخاري، الکفالۃ، حدیث: 2398، و صحیح مسلم، الفرائض، حدیث: 1619) بہرحال ہر گناہ گار میت کا جنازہ ضرور ہونا چاہیے۔
➋ میت کے ذمے اگر قرض وغریہ ہو تو کوئی شخص اسے اپنے ذمے لے سکتا ہے، اور اس کی ذمہ داری قبول کی جا سکتی ہے، یہ ناجائز نہیں جیسے کہ بعض لوگوں کا خیال ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1962