الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1967 ۔ اردو حاشیہ : ➊ انسان اپنے جسم و جان کا مالک نہیں ہے ، لہٰذا وہ اپنے آپ...
1967۔ اردو حاشیہ:
➊ انسان اپنے جسم و جان کا مالک نہیں ہے، لہٰذا وہ اپنے آپ کو نقصان پہنچائے تو اس نے اللہ تعالیٰ کی چیز کو نقصان پہنچایا۔ اپنے آپ کو قتل کرنا دوسروں کو قتل کرنے کی طرح جرم ہے، لہٰذا خودکشی حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔ اللہ تعالیٰ پر راضی رہنا چاہیے۔
➋ ”ہمیشہ ہمیشہ“ یعنی جب تک اپنے جرم کی سزا میں جہنم میں رہے گا، خودکشی والا فعل کرتا رہے گا، اذیت ہو گی، مگر مرے گا نہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں رہے گا کیونکہ خودکشی کفر نہیں۔ ہر مومن اپنے گناہوں کی معافی حاصل کر کے (الہ کے فضل سے یا کچھ سزا بھگت کر) آخر جنت میں ضرور جائے گا۔ اگر ظاہر الفاظ مراد ہوں تو اس روایت کو تغلیظ و مبالغہ پر محمول کیا جائے گا یا یہ سزا صرف اس جرم کی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ اس کا کلمہ طیبہ پڑھنا جنت کو واجب کرتا ہے، لہٰذا جب نیکیاں اور گناہ ملائے جائیں گے تو انفرادی جزا و سزا کا اعتبار نہ ہو گا بلکہ مجموعی طور پر جو پلڑا بھاری ہوا، اس کے مطابق فیصلہ ہو گا۔ واللہ أعلم۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1967