🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
1991 ۔ اردو حاشیہ : ➊ راویٔ حدیث حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ معروف صحابیٔ رسول ، ابوامامہ باہلی نہیں...
1991۔ اردو حاشیہ:
➊ راویٔ حدیث حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ معروف صحابیٔ رسول، ابوامامہ باہلی نہیں ہیں بلکہ یہ اور صحابی ہیں جو انھی کی کنیت سے معروف ہیں انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا شرف رویت نصیب ہے، اگرچہ براہ راست انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث نہیں سنی، یہ روایت بھی انہوں نے کسی اور صحابی کے واسطے سے لی ہے لیکن بلاواسطہ بیان فرما دی۔ محدثین کے نزدیک اسے مرسل صحابی کہتے ہیں، اور یہ قابل حجت ہوتی ہے۔ اسے مرفوع روایت ہی کا حکم ملتا ہے۔ مزید دیکھیے: (تعلیق أحکام الجنائز للألباني، ص: 141)
➋ ”سورۂ فاتحہ آہستہ پڑھے“ جبکہ پیچھے حدیث نمبر 1989 میں صراحتاً جہر کا ذکر ہے، لہٰذا دونوں طرح جائز ہے۔ آہستہ پڑھے یا بلند آواز سے۔
➌ ”پھر تین تکبیریں کہے“ روایت مختصر ہے، یعنی تین تکبیریں اکٹھی نہیں کہی جائیں گی بلکہ تمام مل کر تین ہوں گی، یعنی الگ الگ۔ دوسری کے بعد درود، تیسری کے بعد دعا اور چوتھی کے بعد سلام جیسا کہ تفصیل حدیث: 1985 فائدہ، 4 میں گزر چکی ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 1991