🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1007۔ اردو حاشیہ : اس روایت کی سند میں اشعث بن شعبہ اور منہال بن خلیفہ پر کلام ہے۔...
1007۔ اردو حاشیہ:
اس روایت کی سند میں اشعث بن شعبہ اور منہال بن خلیفہ پر کلام ہے۔ اس لئے ضعیف ہے۔ مگر صحیح مسلم کی درج ذیل حدیث سے یہی مسئلہ ثابت ہوتا ہے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب تم جمعہ پڑھو تو اسے دوسری نماز کے ساتھ مت ملاؤ۔ حتیٰ کہ کوئی بات کرو یا وہاں سے نکل جاؤ۔ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ایک نماز کو دوسری کے ساتھ نہ ملایا کریں، حتیٰ کہ کوئی بات کر لیں یا وہاں سے ہٹ جائیں۔ [صحیح مسلم۔ حدیث: 883]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1007