الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1030۔ اردو حاشیہ : حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی یہ...
1030۔ اردو حاشیہ:
حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث امام مالک، لیث اور ابن وہب وغیرہ کے نزدیک ایسے افراد کے لئے ہے جو وسوسے کے مریض ہوں۔ شک و شبہ ان سے کسی طرح دور ہوتا ہی نہ ہو اس قسم کے لوگ اپنے یقین کی بنیاد پر جب نماز مکمل کر لیں تو سجدے کر لیا کریں۔ [عون المعبود]
مذکورہ حدیث [1029] بھی بربنائے صحت اسی مفہوم پر محمول ہو گی۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1030