🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1043۔ اردو حاشیہ : ➊ اس سے مراد صرف سنتیں اور نوافل ہیں۔ ➋ قبرستان سے مشابہت اس لئے...
1043۔ اردو حاشیہ:
➊ اس سے مراد صرف سنتیں اور نوافل ہیں۔
➋ قبرستان سے مشابہت اس لئے دی گئی ہے کہ وہاں نہ نماز پڑھی جاتی ہے اور نہ ہی جائز ہے۔
➌ اس میں اہم تر حکمت یہ ہے کہ اس عمل کے باعث گھر میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اترتی ہے۔ فرشتے نازل ہوتے ہیں انسان ریا سے محفوظ رہتا ہے اور اس سے بڑھ کر یہ بھی ہے کہ گھر والوں کو ترغیب اور بچوں کی تربیت ہوتی ہے۔
➍ ان نوافل سے احرام و طواف کی سنتیں اور باجماعت تراویح وغیرہ مستثنیٰ ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1043