🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ
� لغوی توضیح : «الْمُوبِقَاتِ» ہلاک کرنے والے۔ «التَّوَلِّي» فرار اختیار کرنا، بھاگ جانا۔ «يَوْمَ الزَّحْفِ» جنگ کے روز، جس...
� لغوی توضیح:
«الْمُوبِقَاتِ» ہلاک کرنے والے۔
«التَّوَلِّي» فرار اختیار کرنا، بھاگ جانا۔
«يَوْمَ الزَّحْفِ» جنگ کے روز، جس روز دشمن کے ساتھ مڈبھیڑ ہو۔
«وَقَذْفُ» تہمت لگانا۔
«الْمُحْصَنَاتِ» پاکدامنہ عورتوں پر۔

فہم الحدیث:
ان احادیث میں کبیرہ (یعنی بڑے) گناہوں کا ذکر ہوا ہے۔ کبیرہ گناہ وہ ہوتا ہے جس کی کوئی حد مقرر ہو، یا جس پر جہنم کی وعید ہو، یا جس پر لعنت یا غضب کا ذکر ہو۔ [مجموع الفواي لابن تيمية 650/11]
یہ گناہ توبہ کے بغیر معاف نہیں ہوتے۔ اور اگر کوئی ان کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے تو باقی چھوٹے گناہ اللہ تعالیٰ مختلف نیک اعمال کے ذریعے بھی معاف فرما دیتے ہیں، جیسا کہ قرآن میں ہے کہ «اِنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْھِبْنَ السَّیْآتِ» [هود: 114] ”نیکیاں گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں۔“
اسی طرح ایک حدیث میں وضوء کے ذریعے بھی گناہ جھڑنے کا ذکر ہے۔ [مسلم: كتاب الطهارة: 244]
جواہر الایمان شرح الولووالمرجان 57