🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1080۔ اردو حاشیہ : ➊ خطبے وغیرہ کے لئے منبر کا استعمال مستحب ہے۔ ➋ نماز کا معاملہ اس...
1080۔ اردو حاشیہ:
➊ خطبے وغیرہ کے لئے منبر کا استعمال مستحب ہے۔
➋ نماز کا معاملہ اس قدر اہم تھا اور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تعلیم میں ازحد مبالغے سے کام لیا، حتیٰ کہ منبر پر کھڑے ہو کر نماز پڑھ کر دکھائی۔
➌ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء بالعموم اور نماز میں بالخصوص فرض ہے۔
➍ طلباء کو اہم علمی مسائل کے ساتھ ساتھ بعض دیگر ضروری امور کی معرفت بھی حاصل کرنی چاہیے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1080