🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
1117۔ اردو حاشیہ : ➊ قبل از خطبہ جمعہ نوافل کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔ کم از کم...
1117۔ اردو حاشیہ:
➊ قبل از خطبہ جمعہ نوافل کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔ کم از کم دو رکعت تحیۃ المسجد لازماًً پڑھنی چاہیے۔ یہ نہایت موکد ہے، حتیٰ کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو بھی مختصر سی دو رکعت پڑھ کر بیٹھے الا یہ کہ خطبہ فوت ہو جائے تو جماعت میں شامل ہو جائے۔
➋ امام اثنائے خطبہ میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دے۔ اور لوگوں کو شریعت کے مسائل سے آگاہ کرے۔ مگر جس بات کی تفصیل معلوم نہ ہو تو پہلے معلوم کر لے تو پھر حکم دے جیسے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے دریافت فرمایا کہ کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟
➌ اس حدیث سے یہ استدلال بھی کیا جاتا ہے کہ تحیۃ المسجد ممنوع اوقات میں بھی پڑھی جائے، کسی وقت ترک نہ کی جائے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 1117